اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان پر سنگین مقدمات بنانے کیخلاف درخواست پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر سنگین مقدمات بنانے کیخلاف درخواست پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم  کی سربراہی میں  دو رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تمام معلومات فراہم کر دی گئی ہیں؟جس پر  ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ابھی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میٹنگ ہوئی ہے لیکن ابھی سائن نہیں ہوئے، دو سے 3 دن لگیں گے۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ دو دن کا وقت ہے آپ تمام مراحل مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین نوعیت کے مقدمات بنانے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے