24 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی سفید جوڑے میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں مہوش حیات نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کر رکھا ہے، کانوں بھاری جھمکے، گہرے میک اپ اور کھلی زلفوں کے ساتھ نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مہوش حیات مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے ٹوکرے بھی سمیٹ رہی ہیں۔