اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی،  مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے  پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے