23 Jun 2024
(لاہور نیوز) سبزہ زار میں گلی میں مبینہ طور پرکتا رکھنے سےمنع کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس میں ڈنڈوں اور پلاسٹک کے پائپوں کاآزادانہ استعمال کیا گیا۔
اہلِ محلہ کے مطابق جھگڑے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کود پڑیں۔موبائل فون سےبنی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر افراد بھی ڈنڈے پکڑے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں مرد و خواتین ایک دوسرے کے بال نوچتے اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے کی پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں۔متاثرہ خواتین نے کارروائی کے لیے تھانہ سبزہ زار میں درخواست دے دی ہے۔