اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کوترجیح دی جائے گی، دونوں جماعتوں میں تعاون یکطرفہ نہیں دوطرفہ ہوگا، مسلم لیگ ن پنجاب میں جو پاور شیئرنگ کرے گی وہ سندھ میں بھی لے گی، پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو سندھ کے تمام اضلاع میں شریک اقتدار کرے گی۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم پیر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے