23 Jun 2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ماضی میں سگریٹ نوشی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
صدف کنول حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اپنے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔
شو کے دوران میزبان نےسوا ل کیا کہ کیا آپ سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلے کرتی تھی لیکن اب میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔
صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ سب کو اپنی زندگی گزارنے کا حق ہے، اگر کوئی لڑکی سگریٹ نوشی کرتی بھی ہے تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔