23 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا ساڑھی لک مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کےساتھ شیئرکیں جن پر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جس پر جامنی رنگ کی کڑھائی لباس کو مزید حسین بنا رہی ہے۔
اداکارہ نے ہاتھ میں پھول تھاما ہوا ہے جبکہ گہرا میک ، کھلی زلفیں اور نازک ادائیں مایا علی کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔