اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج،شدید نعرے بازی

23 Jun 2024
23 Jun 2024

لاہور: (سامیا سعید) مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

جماعت اسلامی  پی پی 162کے زیر اہتمام مہنگی بجلی اور شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف ٹاؤن شپ میں کالج روڈ پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرین نے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا حکومت کے وعدے جھوٹے نکلے،عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بجلی کے 300 یونٹ مفت دیئے جائیں گے مگر بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ  کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر کے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے،حق کے لیے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔

احتجاج میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ،امیر پی پی 162 ملک سلمان ایوب سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے