23 Jun 2024
(ویب ڈیسک) بند روڈ کے علاقے ساندہ سٹاپ کے قریب کار، رکشا اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں میں 31سالہ شفیق ،33سالہ عمران،32سالہ وسیم، 55سالہ جہانگیر ،59سالہ عنایت اللہ اور 35سالہ رفیق شامل ہیں, جن میں عنایت اللہ اور رفیق کے سر پر چوٹ لگنے سے حالت تشویشناک ہے۔