23 Jun 2024
(لاہور نیوز) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ڈولفن اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ نشتر کالونی کے لیل گاؤں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
ڈولفن اہلکار عدنان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا ،بعد ازاں دوران علاج ہسپتال میں جام شہادت نوش کر گیا۔ گزشتہ رات شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی، جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی تھی۔