23 Jun 2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر برازیل جانے کی کوشش کرنے والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جلال حسین، زیتران موسیٰ اور اقبال حسین جعلی ویزے پر برازیل جا رہے تھے، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات چیک کرنے پر تینوں کا ویزا جعلی نکلا۔
ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ آف لوڈ ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے جعلی ویزا ساجد نامی ایجنٹ سے لیا تھا، تین مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جعلی ویزے دینے والے ایجنٹ ساجد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔