اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(لاہور نیوز) پولیس نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے مالک کو گرفتار کر لیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، تشدد کا شکار بچی اور والدین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

متاثرہ بچی کو علاج معالجہ و میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ سٹی میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کامران ممتاز اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، کامران ممتاز نے کہا کہ متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

کامران ممتاز نے کہا کہ صحت یابی تک بچی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے