22 Jun 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں خشک میوہ جات زیادہ کھانے پر غور کرنا چاہیے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ 1.5 سے 3 اونس بادام، مونگ پھلی، پستہ یا اخروٹ کھاتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوتا ہے جو خشک میوہ جات نہیں کھاتے۔نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ خشک میوہ جات سے بھرپور غذا کھانے والے افراد نے ان لوگوں کے مقابلے میں 3 سے 16 پاؤنڈ کا وزن کم کیا جو اپنی خوراک میں خشک میوہ جات کو شامل نہیں کرتے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ میوہ جات صحت مند چکنائی، نباتاتی پروٹینز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ سب بھرے ہوئے پیٹ کے احساس کو فروغ دینے اور زیادہ کیلوریز کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ قلبی،تغذیے اور معدے کی صحت اور علمی کارکردگی میں بھی بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔