اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معیشت اس وقت بکھری پڑی، وفاقی کابینہ جھوٹ بول رہی ہے: عمر ایوب

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ معیشت اس وقت بکھری پڑی ہے، وفاقی کابینہ جھوٹ بول رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں 426.4 ارب روپے ریکوری ہوئی، ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کر چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیل میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندے موجود ہیں، انٹیلی جنس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے پوچھا جائے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، مجھے معلوم ہے میری باتیں لوگوں کو چبھتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے