(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں کے ٹھیکوں، پارکنگ اور کنٹینوں کے ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت کی شکایات پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں تعمیر و مرمت کے ٹھیکوں، پارکنگ اور کنٹینز کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں اور ٹھیکوں سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔
ٹھیکہ کس کو دیا؟ طریقہ کار کیا تھا؟ کتنے افراد اور کمپنیوں نے حصہ لیا؟ مداخلت کتنی تھی؟ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا ٹھیکہ کس کو اور کیسے دیا؟ سب معاملات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ہسپتالوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ مانگ لی، رپورٹ کو دیکھتے ہوئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروا کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے، وزیراعلیٰ نے سرکاری خزانے کی لوٹ میں ملوث مافیاز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔