22 Jun 2024
( لاہور نیوز) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری و معطلی کے معاملے پر پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز و ان ڈور میں عملے کی ہڑتال جاری ہے، جنرل ہسپتال، میو ہسپتال کی او پی ڈیز بند ہیں، جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگارام ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بھی بند ہیں۔
وفاقی حکومت کے ہسپتال شیخ زید کی او پی ڈی میں بھی ہڑتال جاری ہے، لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن ہسپتال میں بھی کام بند ہے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے معافی مانگنے تک او پی ڈیز بند رہیں گی، مریم نواز نے پوری ڈاکٹرز کمیونٹی کی بے عزتی کی ہے۔