(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ یشما گل نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ یشما گِل ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران ڈپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یشما گل نے بتایا کہ "ڈپریشن کے مرض کی تشخیص میں میرے گھریلو حالات نے بہت اہم کردار ادا کیاکیونکہ میرے والد نے دو شادیاں کی تھیں"۔
اداکارہ نے بتایا کہ " میرے والد بہت انصاف پسند انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ دونوں گھروں کو متوازن رکھا لیکن پھر بھی گھر میں کچھ نہ کچھ نوک جھوک رہتی تھی اور بچپن میں جب آپ گھر میں ہونے والی بحث سنتے ہیں تو اس کا اثر آپ کی ذہنی صحت پر ضرور پڑتا ہے"۔
یشما کا کہنا تھا کہ "جب میں سکول میں پڑھتی تھی تو میرا بڑا بھائی بھی بہت سخت تھا، بھائی کی بے جا سختی اور گھریلو جھگڑوں نے مل کر میری ذہنی صحت کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا"۔