اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل وجیہہ احسن کے نام

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سینئر سافٹ ویئر انجینئر وجیہہ احسن نے مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کراچی میں پیدا ہونے والی وجیہہ احسن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں رہتی ہیں، وجیہہ احسن رواں سال ’مس آکلینڈ سوشل میڈیا کوئین‘ کا بھی ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے سر سجانے والی وجیہہ احسن آج کل مختلف پلیٹ فارمز پر انٹرویوز اور تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

وجیہہ احسن کا بتانا ہے کہ مستقبل قریب میں وہ مزید ٹائٹلز اپنے نام کرنے کے لیے مختلف مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وجیہہ احسن کا کہنا تھا کہ میں صورت کے بجائے سیرت کو اہمیت دیتی ہوں۔

وجیہہ احسن کے مطابق اچھی صورت سے آپ زیادہ سے زیادہ 10 منٹ تک بات کر سکتے ہیں مگر سیرت اچھی ہو تو انسان سب کو پسند آتا ہے۔

واضح رہے کہ مس پاکستان ورلڈ کی تقریب میں دنیا بھر کی پاکستانی نژاد خواتین کی خوبصورتی کا مقابلہ ہوتا ہے، یہ تقریب ہر سال کینیڈا میں ہوتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے