اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فارما سوٹیکل کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار چیلنج

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) فارماسوٹیکل کمپنیز کو ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری محمد اسلم نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، ڈریپ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لیکر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دے دیا ہے، وفاقی حکومت نے نگران حکومت کے فیصلے کی غیر قانونی تائید کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے وفاقی کابینہ کو معاملے کا اَز سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود نگران حکومت کے فیصلے کی تائید غیر آئینی ہے، فارماسوٹیکل کمپنیاں من مانے نرخوں پر ادویات فروخت کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  لاہور ہائیکورٹ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کمپنیوں  کو دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے