اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کی لیٹ عید وائبز کے سوشل میڈیا پر چرچے

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی لیٹ عید وائبز نے سوشل میڈیا پر رنگ جما دیا۔

 عیدالاضحیٰ گزر جانے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی عید لک کی ویڈیو اپلوڈ کی جس کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اداؤں کی تعریفیں کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں "عید پر بری وائبز مس ہیں" لکھ کر اپنے پرستاروں کیلئے عید لک جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے "دل" والا ایموجی بھی بنایا، ویڈیو میں وہ آئینے کے سامنے بیٹھی عید کیلئے تیار ہوتے نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے ابتدا میں مہوش حیات گلابی رنگ کی شرٹ میں ملبوس شیشے کے سامنے اپنی جیولری منتخب کرتے نظر آرہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ مقبول ترین گانے "بلاک بسٹر" پر لپسنگ کرتے ہوئے میک اپ بھی کرتی جارہی ہیں۔

بعدازاں اداکارہ میک اپ مکمل کر کے پلک جھپکتے ہی عید لک میں دکھائی دیں جس میں وہ سفید انار کلی پشواس میں ملبوس ہو کر مداحوں کو اپنی شوخ و چنچل ادائیں بھی دکھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش حیات کے عید لک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جو سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت دلکش بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے