20 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کے عید لک نے مداحوں کو حسن کے سحر میں جکڑ لیا۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے ہلکے گلابی رنگ کا سلیولیس لباس زیب تن کر رکھا ہے، ہاتھوں میں پھول پکڑے اداکارہ دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتی دکھائی دے رہی ہیں۔
گہرے میک اپ، مہارت سے بندھے ہوئے بال اور قاتلانہ مسکراہٹ مایا علی کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔