اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) لازوال اور سدا بہار گیتوں کے خالق خواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

خواجہ پرویز 1932ء میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے، اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا جبکہ پرویز تخلص ٹھہرا، تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا، 1950ء کی دہائی میں گیت نگاری سے وابستہ ہو گئے۔

خواجہ پرویز نے فلم نگری میں اپنے چالیس سالہ کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی زبانوں میں 10 ہزار سے زائد فلمی گیت لکھے جو بہت مقبول ہوئے اور اکثر گیت لازوال اور یادگار قرار پائے، ان کے نغمے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔

گلوکارہ مسرت نذیر کے شادی بیاہ کے گیتوں کی معروف البم کے نغمے بھی خواجہ پرویز کے قلم سے نکلے، استاد نصرت فتح علی خان نے بھی خواجہ پرویز کے کئی مقبول نغمے گائے، باغ و بہار شخصیت اور عظیم نغمہ نگار خواجہ پرویز 20 جون 2011ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے