اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مقبول ترین ادیب مشتاق احمد یوسفی کی آج چھٹی برسی

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) اردو زبان کے طنزیہ اور مزاحیہ مقبول ترین ادیب مشتاق احمد یوسفی کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

مشتاق احمد یوسفی 4 اگست 1923ء میں بھارتی شہر راجستھان میں پیدا ہوئے، ان کا ادبی سفر 1955ء میں ایک تحریر صنفِ لاغر سے شروع ہوا جو لاہور سے شائع ہونے والے رسالے’’سویرا‘‘ کی زینت بنی اور پھر مختلف رسائل میں ان کے مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہا۔

1961ء میں مختلف انشائیوں اور مضامین پر مبنی ان کا پہلا مجموعہ ’’چراغ تلے‘‘ کے نام سے قارئین تک پہنچا، ان کے کل پانچ مجموعہ ہائے مضامین شائع ہوئے جن میں ’’چراغ تلے‘‘، ’’خاکم بدہن‘‘، ’’زرگزشت‘‘، ’’آبِ گُم‘ اور ’’شامِ شعرِ یاراں‘‘ شامل ہے۔

مشتاق احمد یوسفی اردو زبان کے طنزیہ اور مزاحیہ ادب کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک نام ہیں، انہیں اردو زبان کا سب سے بڑا اور نہایت مقبول ادیب کہا گیا، انہوں نے انشائیے، خاکے، آپ بیتی اور پیروڈیز لکھیں جن میں زبان کی چاشنی کے ساتھ گدگداتے جملوں اور منفرد لب و لہجہ میں طنز و مزاح کا لطف ملتا ہے، مشتاق احمد یوسفی ایک عظیم مزاح نگار تھے۔

ادب میں نمایاں خدمات پر مشتاق احمد یوسفی کو حکومت نے 1999ء میں ستارۂ امتیاز جبکہ 2002ء میں ہلال امتیاز سے نوازا، وہ 20 جون 2018ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، مشتاق احمد یوسفی اردو زبان و ادب کا ایسا ستارہ تھے جو طویل عرصے تک عہد یوسفی بن کر تابندہ رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے