اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ زارا نور کا گوشت کھانے سے متعلق اہم انکشاف

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی کبھی پکایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے شوہر و اداکار اسد صدیقی کےساتھ  نجی ٹی وی چینل کے عید پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ میں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور میں اس کے قریب بھی نہیں جاتی، یہاں تک کہ قربانی کا گوشت دیکھتی بھی نہیں ہوں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ میں اس بار عیدالاضحیٰ پر اپنے والدین کے گھر ہوں اور جب اپنے سُسرال میں ہوتی ہوں تو وہاں میری ساس ہی قربانی کا سارا گوشت دیکھتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں کھانا نہیں پکاتی جبکہ میرے شوہر ہمیشہ مجھے سے کچھ پکانے کی درخواست کرتے ہیں لیکن اس بار میں نے سوچا ہے کہ میں اپنے شوہر کے لیے نمکین گوشت بناؤں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسد اور ان کے سارے بھائی گوشت کھانے کے بہت شوقین ہیں، اسی وجہ سے میں نے کوکنگ کے لیے نمکین گوشت کا انتخاب کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے