(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں نے پہلی بار کیمرے کے سامنے بتا دیا کہ وہ کونسی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں۔
حال ہی میں پاکستانی فلم ‘نابالغ افراد’ کے پریمیئر کا انعقاد ہوا تھا جس میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی، اسی پریمیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں یوٹیوبر نے پاکستانی اداکاراؤں سے پوچھا کہ وہ کون سی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں؟ جس پر اداکارہ کومل میر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ 1970 کی دہائی کی ہیں۔
کومل میرکے جواب کے مطابق اُن کی عمر 50 سے 54 سال تک ہوگی، اداکارہ کے جواب نے یوٹیوبر کو حیران کردیا تھا جبکہ کنزہ ہاشمی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ وہ 1990 کی دہائی کی ہیں۔کنزہ ہاشمی کی جانب سے خود کو 1990 کی دہائی کا بتائے جانے پر ان کی عمر تقریبا 34 سال بنتی ہے، اسی طرح یشما گل نے بھی کہا کہ اُن کی پیدائش 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی جبکہ اُنہوں نے اپنی دوست ہانیہ عامر کی پیدائش کی دہائی 1980 بتائی۔
جب یوٹیوبر نے کبریٰ خان سے یہی سوال پوچھا تو اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 1993 میں پیدا ہوئی تھیں، یعنی ان کی عمر صرف 31 سال ہے۔دوسری جانب اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے یوٹیوبر سے کہا کہ خواتین سے اُن کی عُمر سے متعلق سوال نہیں پوچھنے چاہیے لیکن پھر اُنہوں نے بتایا کہ وہ بھی 1990 کی دہائی کی ہیں۔