اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز کی ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور صنم سعید کی انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ 19 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ اور یوٹیوب کے چینل ’زندگی‘ پر نشر کی جائے گی۔

بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی 5‘ نے عالمی سطح پر دھوم مچانے والی ویب سیریز ’برزخ‘ کے مختلف پوسٹرز جاری کرنے کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کا بھی اعلان کیا ہے۔برزخ‘میں پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی مشہور جوڑی فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر اپنی جاندار پرفارمنس کے ساتھ نظر آئیں گے۔

ویب سیریز کو وقاص حسن حسان اور شائلجہ کیجروال نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایات کار عاصم عباسی ہیں۔برزخ‘کو بہترین سیریز، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور اداکارہ جیسے ایوارڈز کے لیے ’عالمی سیریز مینیا فیسٹیول‘ میں نامزد کیا گیا تھا۔

ویب سیریز کی کہانی ایک عمر رسیدہ شخص کے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے محبت کی تلاش ہے، سیریز میں باپ اور بیٹے کے درمیان نسل در نسل چلنے والے مسائل اور مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ’برزخ‘ کو پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام وادی  ہنزہ میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ اس کی کہانی محبت، نقصان اور مفاہمت کے موضوعات کے ارد گرد گھومتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے