اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برصغیر کے گلوکار استاد برکت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 52 برس بیت گئے

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) برصغیر کے معروف گلوکار استاد برکت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 52 برس بیت گئے۔

موسیقار گھرانہ بھی کسی گلو کار کے لئے جڑ کی مانند ہوتا ہے، اس سے گائیک نہ صرف اپنے فن کا عروج پاتا ہے بلکہ یہ اسے جداگانہ شناخت بھی دیتا ہے، استاد برکت علی خان بھی کلاسیکی موسیقی کے ایک ایسے شجر سایہ دار کا نام ہے جو 1905 میں قصور میں پیدا ہوئے۔

آپ علی بخش خان قصوری کے بیٹے اور استاد بڑے غلام علی خان کے چھوٹے بھائی تھے، ان کا تعلق موسیقی کے قصور پٹیالہ گھرانے سے تھا، استاد برکت علی خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی، وہ ٹھمری ، دادرا، گیت ، ماہیا اور غزل گائیکی میں ایک الگ مقام رکھتے تھے۔

استاد برکت علی خان میں اپنے والد کے فن و کمال کی تمام تر خوبیاں موجود تھیں، ان کی آواز میں اتنا درد اور رسیلا پن تھا کہ سننے والوں پر وجد کی کیفیت طاری ہو جاتی۔

استاد برکت علی خان 19 جون 1962 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے اور لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے