اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیصل قریشی کی اونٹ کی ٹانگ کیلئے افسوس کرنے والوں پر تنقید

18 Jun 2024
18 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اونٹ کی ٹانگ کیلئے افسوس کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں جاری کئے گئے نوٹ میں کہا کہ ’اور پھر مغربی میڈیا سے پتا چلا کہ ایک اونٹ کی ٹانگ ہزاروں فلسطینی بچوں کی گردنوں سے افضل ہے‘۔اداکار نے اُن لوگوں کیلئے افسوس کا اظہار کیا جو اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر ظالم وڈیرے کے خلاف سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین غم و غصے سے بھڑک اُٹھے تھے، ویڈیو میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھا کر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے