اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی شوبز ستارے عید پر فلسطینیوں کو نہیں بھولے،مداحوں سے مظلوموں کو یاد رکھنے کی اپیل

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ہر سال کی طرح کی اس سال بھی پاکستانی ٹیلی وژن، تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی۔

اداکاروں نے سوشل میڈیا پر عید الاضحیٰ کی مناسبت سے اپنی تیاریوں، ملبوسات، قربانی کے جانور اور دیگر تصاویر، مسرت بھرے پیغامات کے ساتھ پوسٹ کیں۔اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر عید کی مبار ک باد دیتے ہوئے اس خاص دن پر مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔

فلم اسٹار میرا نے انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ سب کی مشکلیں آسان کرے۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار فیروز خان شادی کے بعد پہلی عید اپنی دوسری بیوی کے ساتھ منا رہے ہیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے برطانیہ سے عید مبارک کہا۔اداکارہ جویریہ اور سعود نے بچوں کے ہمراہ عید الاضحیٰ امریکا میں منائی اور اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ صنم جنگ نے بھی امریکی ریاست ہوسٹن سے عید کی مبارک باد دیں۔

اداکار فیصل قریشی، عدنان صدیقی، عمران عباس اور عفان وحید نے بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔ اداکاروں نے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔اداکارہ ماورہ حسین نے بھی اپنے بکروں کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے