شہرکی خبریں
سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے جی او آر ون میں نماز عیدالاضحٰی ادا کی
17 Jun 2024
17 Jun 2024
(لاہور نیوز) جی او آر ون کی مسجد میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کر دی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے نماز عید جی او آر ون کی مسجد میں ادا کی، سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے بھی نماز عید ادا کی۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے جی او آر ون کی مسجد میں نماز عید ادا کی، سپریم کورٹ کے نامزد جج جسٹس شاہد بلال حسن نے بھی نماز عید ادا کی، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے جی او آر ون کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بھی نماز عید جی او آر ون کی مسجد میں ادا کی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس فاروق حیدر نے نماز عید ادا کی۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔