اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے: محسن نقوی

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ سمیت پاکستانی قوم کوعیدالاضحیٰ کی تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر ہمیں پاکستان کی خاطر جھوٹی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے، زبانی جمع خرچ کو چھوڑ کر حقیقت میں جھوٹ اور منافقت کی قربانی دینا ہو گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج وطن کی مٹی ہمیشہ کیلئے سیاسی، گروہی اور لسانی اختلافات کی قربانی مانگ رہی ہے، وطن عزیز کا قرض سب پر واجب الادا ہے، یہ قرض پاکستان کے لئے قربانی دے کر ہی اتارا جا سکتا ہے، ہر جماعت ، ادارے، محکمے ، طبقے سمیت ہر فرد کو ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یتیم اور غریبوں کی مدد کریں، اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور اللہ تعالٰی کو راضی کریں، عید کے موقع پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن، بھائیوں کو یاد رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے