اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی پیروی

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جگہ جگہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے سیکڑوں اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اور لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی، کراچی میں بھی نماز عید کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

عید کے اجتماعات میں کشمیریوں سے یکجہتی، امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے رب کے حضور خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پر ملک بھر میں نمازیوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد تمام مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں نماز عید ادا کر دی گئی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اجتماعات میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی مبارکباد

اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہئے، پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہی کامیابی کی کنجی ہے، دعاگو ہوں یہ مبارک موقع عالم اسلام کے لئے خوشیاں لائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ عید کے موقع پر تمام قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتا ہوں، قربانی کا مقصد نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنا ہے، عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، فلسطینی اور کشمیری ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

مسلح افواج کی جانب سے عید کی مبارکباد

مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس موقع عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی روح کو اجاگر کرتا ہے، اس مبارک دن پر ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں آزادی اور امن قائم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے اور اسے دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے محفوظ رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے