اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا۔

حالیہ عرصے میں کئی بار معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں، ہیکرز ناصرف اکاؤنٹ ہیک کرتے ہیں بلکہ اُن شخصیات کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے اُن کے ہیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فحش مواد بھی پوسٹ کرتے ہیں۔

اس حوالے سے اب عمران عباس نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو پہلے ہی خبردار کردیا ہے، اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پاکستانی اسٹامپ پیپر کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے فحش مواد سے متعلق اظہارِ لاتعلقی کیا۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ حالیہ دنوں میں ایک خطرناک اور سنگین سلسلہ شروع ہوچکا ہے،خدانخواستہ! اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوا تو آپ کو اپنی صفائی میں کچھ کہنے تک کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جارہا ہے اور اس پر گستاخانہ فرقہ وارانہ اور فحش مواد شئیر کیا جارہا ہے، ایسی صورتحال میں اگر میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس طرح کی کوئی غیر اخلاقی یا گستاخانہ پوسٹ یا میسج شئیر ہوتا ہے تو اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایسا کچھ مواد شیئر ہوتا دیکھیں تو آپ ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرکے مجھ سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے