اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 272.00 زندہ مرغی
  • 394.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.59
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 297.85 قیمت فروخت : 298.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 351.53 قیمت فروخت : 352.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.46 قیمت فروخت : 184.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.01 قیمت فروخت : 203.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.14 قیمت فروخت : 907.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242100 دس گرام : 207600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221923 دس گرام : 190299
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3082 دس گرام : 2645
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر و وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں 17 جون کو عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، سیاستدان اور اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

مجبوری آڑے نہ آئے تو عید کا تہوار تو اپنوں اور اپنے علاقوں میں ہی جچتا ہے، عوام کی طرح ،  قیادت اور سیا ستدان بھی اپنے علاقوں میں عید منانے کو ہی ترجیح دیتےہیں۔

  صدر مملکت آصف  علی زرداری  نوابشاہ میں  عید الاضحیٰ  منائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف عید کا دن لاہور میں گزاریں گے، سابق وزیراعظم  نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور  میں عید منائیں گی۔

 ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق  بھی عید پر  لاہور میں ہی ہونگے،گورنر پنجاب  سردار  سلیم حیدر خان بھی لاہور میں عید منائیں گے، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی عید الاضحیٰ پر لاہور میں ہی ہوں گے۔

چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے،چودھری پرویز الٰہی اور  چودھری شجاعت حسین عید  گجرات  میں  منائیں گے۔

عید الاضحیٰ پر سابق وفاقی وزرائے داخلہ شیخ رشید  اور  چودھری نثار راولپنڈی میں  ہونگے، امیر جماعت اسلامی حافظ  نعیم الرحمان کراچی میں عید منائیں گے۔

اسی طرح  وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ءاللہ فیصل آباد، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور  رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے