اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بڑی عید پر بچوں کیلئے بڑی خوشخبری: چڑیا گھر عوام کیلئےکھولنے کا فیصلہ

16 Jun 2024
16 Jun 2024

لاہور(سامیا سعید): لاہور زو کو عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب وائلڈلائف حکام نے عیدالاضحیٰ پر لاہور چڑیا گھر کو جزوی طور پر سیاحوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور چڑیا گھر کو نومبر 2023 میں ری ویمپنگ کے لئے بند کیا گیا تھا۔

اس وقت کے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ چڑیا گھر کو فروری 2024 میں سیاحوں کے لئے کھول دیا جائیگا تاہم ان کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا اور اب سات ماہ بعد بھی چڑیا گھر کو جزوی طور پر کھولا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق لاہورچڑیا گھر کا ری ویمپنگ پراجیکٹ دو سال میں مکمل ہونا ہے اور ابھی صرف 80 فیصد کام مکمل ہوسکا ہے، منصوبے کے تحت جو نئے جانور اور پرندے لائے جانے تھے ان کی بڑی تعداد ابھی تک نہیں لائی جاسکی، خاص طور پر  چین سے پانڈے لائے جانے تھے، اسی طرح ہالوگرام کمپلیکس بھی نامکمل ہے۔

 لائن اورٹائیگر ہاؤس میں بھی سہولتیں مکمل نہیں کی جاسکیں تاہم ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈلائف مدثر ریاض کی ہدایت پر چڑیا گھر کے کچھ حصوں کو کھولا جارہا ہے۔

چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے مقرر کی گئی ہے، چڑیا گھر آنیوالے سیاح یہاں ایک واضح اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے