16 Jun 2024
(لاہور نیوز) بڑی عید پر صفائی کے بھی بڑے پلان بنا لیے گئے، شہر بھر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی متحرک ہو گئی۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں مختلف جگہوں پر 30 سے زائد کیمپ لگا لیے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے نمائندے کا کہناہے کہ عید کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے کی پوری کوشش کریں گے،صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی الائشیں اور کوڑا کرکٹ گلیوں ، چوراہوں پرنہ پھینکنے کی التجا کی گئی ہے۔
عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کےلیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام ورکرز کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی ہیں ۔