اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کومل عزیز نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری سے دوری کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کومل عزیز نے  اپنے مختصر کیریئر میں محدود لیکن سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کرکے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا اور بعدازاں  شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نےمختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شوبز سے راہیں جدا کرنے کی حیران کن وجہ بھی بتا دی۔

کومل عزیز نے بتایا کہ  میں اپنا کپڑوں کا برانڈ چلا رہی  ہوں اور اسے مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں، میرا بزنس ہے جسے میں نے شروع میں دو سال اداکاری کے ساتھ چلایا اور اب کاروبار کو پانچ سال ہوگئے ہیں جسے میری توجہ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ دو کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں تو منزل تک نہیں پہنچ پاتے، آپ ایک ٹریک پر توجہ دیں تو وہ اچھا چلتا ہے، اگر میں بزنس چھوڑتی تو وہ بند ہوجاتا اسی لیے اداکاری سے وقفہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے