اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبور علی نے مداحوں کو اپنی خوشی کا راز بتا دیا

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کا راز شیئر کردیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبور علی اکثر و بیشتر مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ لذیذ اور ذائقہ دار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں۔

موسم گرما کی مناسبت سے اداکارہ نے ہلکے رنگوں پر مشتمل لباس زیب تن کررکھا ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کیلئے انہوں نے سن گلاسز بھی لگائے ہوئے تھے جن میں ان کا معصومانہ انداز دیکھنے والوں کے دلوں کو بھاگیا۔

خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی نے اپنی خوشی کی وجہ لذیذ کھانوں کو ٹہراتے ہوئے لکھا کہ "اچھا کھانا مجھے خوش کرتا ہے"۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنی خوشی کی وجہ بھی بتاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے