16 Jun 2024
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب مذاق ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خطاب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، حکمران بے خبر ہیں، عوام میں غریب متوسط طبقہ پس گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے نظام وضع کر لیا، ایسے تمام ادارے جو کرپشن کا مرکز بن چکے ہیں ان کا خاتمہ فرض بن چکا ہے۔