اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رواں سال شوبز کی کن شخصیات کو حج کی سعادت نصیب ہوئی؟جانئے

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ہر سال کی طرح، اس بار بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند مشہور شخصیات حج ادا کررہی ہیں۔

حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رُکن ہے، تمام مسلمانوں کو جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں، ان کو زندگی میں ایک بار حج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دیگر سالوں کی طرح اس سال بھی دُنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ایک بار پھر حج کے لیے جمع ہوئے ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز اپنی اہلیہ و میزبان ندا کے ساتھ حج کی ادائیگی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ندا یاسر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

اسی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان بھی حج کے لیے مکہ پہنچ گئی ہیں، اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ رواں سال حج کررہی ہیں۔معروف صحافی اور میزبان سدرہ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق خوشخبری سُنائی تھی۔

دوسری جانب اسلام کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی اپنے شوہر اور بہن کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔اس حوالے سے ثنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے حج کے لیے منیٰ روانہ ہورہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اس سال حج ادا کررہی ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔اس کے علاوہ، حال ہی میں ثانیہ مرزا کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مکہ میں موجود تھیں، اُن کے ہمراہ ثنا خان اور اُن کی بہن بھی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے