اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو کے عظیم شاعر ابن انشاء کا 97 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) اردو زبان کے عظیم شاعر اور مزاح نگار ابن انشاء کا 97 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

بھارتی شہر جالندھر کے ایک گاؤں میں 15 جون 1927ء کو پیدا ہونے والے ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد تھا، ریڈیو پاکستان سمیت کئی سرکاری اداروں سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے کچھ عرصہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور اس دوران کئی یورپی و ایشیائی ممالک کے دورے کئے۔

ابن انشاء نے متعدد سفر نامے بھی تحریر کئے جو کہ بے پناہ مقبول ہوئے جن میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، آوارہ گرد کی ڈائری اور دنیا گول ہے قابل ذکر ہیں۔عظیم شاعر ابن انشاء کی کتب خمار گندم اور اردو کی آخری کتاب ان کے کالموں پر مشتمل ہے جو کہ بے پناہ مقبول ہوئیں، وہ غزل گو شاعر بھی تھے ان کی مقبول عام غزل ’انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو‘ آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

ان کے سفر ناموں میں طنز و مزاح کی رنگین کرنیں ان کے اسلوب کو وہ تازگی اور شگفتگی عطا کرتی ہیں کہ جس کے باعث وہ اس میدان میں بے مثال ہیں۔اردو ادب کے عظیم شاعر 11 جنوری 1978ء کو علالت کے باعث 50 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے اور انہیں کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے