اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کے دنوں میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت ہو گا

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) عید کے دنوں میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت ہو گا، ٹیمیں عید کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے سرویلنس کریں گی۔

عید کی چھٹیوں پر غیرقانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھی جائے گی، عیدالاضحٰی کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے ایل ڈی اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈائریکٹر ایڈمن اور انفورسمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے سرویلنس کو سخت کر رہے ہیں۔

عید کی چھٹیوں میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ہمراہ ایل ڈی اے کا عملہ بھی ڈیوٹی پر ہو گا، ایل ڈی اے ملازمین کی عید کی چھٹیوں کے دوران خدمات چیف سکیورٹی آفیسر کے سپرد کر دی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے ملازمین کو عید کے دوران ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے