اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم اور عمان کے سلطان کا ٹیلی فونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے عمان کے سلطان، حکومت عمان اور عمان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی، عمان کے سلطان نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی صفوں میں امن اور اتحاد کے لئے دعا بھی کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے، عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے