اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کے دوسرے روز خوشگوار موسم کی خوشخبری، ہلکی بارش کا امکان

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز خوشگوار موسم کی خوشخبری سنا دی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں نم ہوائیں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، 16 سے 18 جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں آندھی چلنے ، گرج چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے