اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انسان کو تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح کا راستہ ہے: خطبہ حج

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہو رنیوز) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے۔

مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد کا کہنا تھا کہ  اللہ اپنی ذات میں واحد ہے،اللہ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنایا،  ہمیں نبی کریم ﷺ کی پیروی کرنی چاہیے۔

تقویٰ اختیار کرو

انہوں نے کہا کہ انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے چاہیے،یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے، جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کی خطاؤں کو معاف کردے گا، جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کو وہاں سے رزق عطا کرے گا جہاں سےوہ گمان بھی نہیں کرسکتا، دنیا کی زندگی کہیں تمہیں دھوکے میں مبتلا نہ کردے۔

اللہ کی وحدانیت پر یقین 

ان کا کہنا تھا کہ اللہ ہر چیز کا مالک اورقرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے،  اللہ کی وحدانیت اور رسول ﷺ پر یقین اسلام کا پہلا رکن ہے، اے لوگوں نماز کو قائم کرو، اللہ نے قرآن میں کئی مقامات پر نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے، اللہ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، زکوٰۃ ادا کرو،حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے، اسلام کی بنیاد خیر و فلاح کے اوپر ہے، اسلام کسی کو نقصان پہنچانے کا حکم نہیں دیتا، انسان کو خیر کے راستے پر چلنا چاہیے۔

والدین کی خدمت کرو

خطبہ حج میں کہا گیا کہ صاحب استطاعت،طاقت رکھنے والے پر حج بیت اللہ لازم ہے، جس انسان کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں کامیاب ہونے والا ہے، وہی کامیاب ہے جو ماں باپ کی خدمت کرنے والا ہے، والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہوگا نہ آخرت میں۔

خطیب مسجد الحرام نے کہا کہ جورشتے داروں کے ساتھ قطع تعلق کرتا ہے وہ اللہ کی رحمت سے دور ہوتا ہے، رشتے داری توڑنے والا اللہ کی رحمت میں داخل نہیں ہوسکے گا، انسان کو ہمیشہ عدل کے ساتھ فیصلے کرنے چاہئیں، ظلم و ناانصافی کے راستے کو کبھی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

فحاشی  کو چھوڑ دو

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد  نے خطبہ حج میں امت مسلمہ کو تلقین کی کہ فحش کاموں کو چھوڑ دیں، حیا کو لازم پکڑو، اللہ تعالیٰ کو مخلص ہوکر پکارنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی اور کو شریک نہیں کرنا چاہیے، کسی انسان کو ناحق قتل نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے شراب ،جوئے اور شرکیا امور کو حرام کردیا ہے، شراب اور جوئے کے نزدیک نہ ہوجاؤ، شراب پینے والے کے تمام اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں۔

غیبت نہ کرو

خطبہ حج میں کہا گیا کہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا ہے، انسان کو بدگمانی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے،  کسی مسلمان کو اپنے بھائی کی غیبت نہیں کرنی چاہیے، غیبت کرنا مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے، جب تم مردہ بھائی کا گوشت کھانے کو پسند نہیں کرتے تو غیبت بھی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو اللہ کے احکامات کی پابندی کرتا ہے اس پر رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے، حج کرنے والے کے تمام گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اورختم کردیئے جاتے ہیں۔

خطیب مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ عرفات کے میدان میں گئے اور دو نمازوں (ظہر اور عصر) کو جمع کیا، آج کے دن دعا کرنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے، آج کے دن دعا کرنے سے اللہ بہت سارے لوگوں کو معاف فرما دیتا ہے، آج کے دن اللہ تعالیٰ تمام دعاؤں کو قبول فرماتے ہیں۔

مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعا

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا کرتا ہوں، فلسطین کے مسلمانوں پر بہت عظیم ظلم ڈھائے جارہے ہیں، امت مسلمہ فلسطین کے مسلمانوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے، اللہ حاجیوں کو خیر وعافیت سے ان کے وطن واپس لوٹائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے