اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنیتا مارشل کی حج اور عمرے کے دوران موبائل استعمال کرنیوالوں پر کڑی تنقید

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و فیشن ماڈل سنیتا مارشل نے حج اور عمرے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار جوڑے، حسن احمد اور سنیتا مارشل نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ جس دوران اداکار حسن احمد نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا بہت محتاط انداز میں استعمال کرتا ہوں، کسی کی وفات ہو جائے تو اس کے ساتھ فوراً تصویر شیئر کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ کہیں کسی کے جذبات نہ مجروح ہو جائیں۔

حسن احمد کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے عوام کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی بالکل بھی تمیز نہیں، عوام کچھ بھی اپ لوڈ کرکے سوچتی ہے تو کیا ہوا۔

اس پر سنیتا مارشل نے حسن احمد کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوزاورتصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چلو ایک تصویر دو تصویر آپ دعا مانگتے ہوئے لگا دیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے