اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

افتخار ٹھاکر نے قوی خان کی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قوی خان ضرورت مند گھرانوں کی بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے۔

افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مرحوم اداکار قوی خان کے سماجی کاموں کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کا کبھی ملتان جانا ہو تو وہاں پر قوی خان فاؤنڈیشن موجود ہے جو نوجوان لڑکیوں کی شادیاں کروانے میں مدد کرتی ہے۔

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ یہ فاؤنڈیشن لڑکیوں کی شادیوں کی مکمل ذمہ داری نبھاتی ہے یعنی پہلے لڑکیوں کے لیے اچھے رشتے ڈھونڈے جاتے ہیں اور پھر ان کے لیے مکمل جہیز تیار کروایا جاتا ہے یہی نہیں بلکہ فاؤنڈیشن شادی کے بعد بھی بچیوں سے رابطے میں رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوی خان صاحب انتقال کرگئے ہیں لیکن ان کے جانے کے بعد اس فاؤنڈیشن کے پاس اب بھی اتنے فنڈز موجود ہیں کہ یہ کئی سالوں تک اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے