اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انمول بلوچ بلال عباس خان کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی خواہاں

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے اداکار بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن سکرین شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اداکارہ انمول بلوچ کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ کراچی میں گزارا اور کراچی سے ہی تعلیم حاصل کی، انمول نے جامعہ کراچی سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔

انمول بلوچ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں احد رضا میر، فواد جلال اور بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موسیقی سے بہت لگاؤ ہے، پیانو بجانا میری خواہش ہے، کبھی موقع ملا تو پیانو بجانا ضرور سیکھوں گی، چاہتی ہوں کہ جلد ہی کوئی فلم سائن کروں اور بڑے پردے پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔

انمول بلوچ نے شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ صرف صبر کے ساتھ محنت کریں اور باقی سب خدا پر چھوڑ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے