اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا کے باعث ہمارے ڈراموں کا بیڑا غرق ہو رہا ہے: محمود اسلم

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے باعث ہمارے ڈراموں کا بیڑا غرق ہو رہا ہے۔

حال ہی میں اداکار محمود اسلم ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے  جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات سمیت پاکستانی ڈراموں کے موجودہ حالات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔

پاکستانی ڈراموں سے متعلق بات کرتے ہوئے محمود اسلم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاروں کے رجحانات تبدیل ہورہے ہیں، اب اُن اداکاروں کو کام دیا جاتا ہے جن کے انسٹاگرام پر فالوورز زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام نے ہمارے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے اور میرے خیال میں اسی وجہ سے ہمارے ڈراموں کا بھی بیڑا غرق ہورہا ہے۔

سینئر اداکار نے مشہور کامیڈی ڈرامے " بلبلے" سے متعلق بات کرتےہوئے کہا کہ میرے اس ڈرامے کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں اور یہ ڈرامہ عالمی سطح پر مقبول ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے تمام اداکاروں کے انسٹاگرام فالوورز زیادہ ہیں لیکن عائشہ عُمر کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسی وجہ سے وہ اب ڈرامے سے زیادہ اپنے انسٹاگرام پر زیادہ توجہ دیتی ہیں، عائشہ اپنے وعدے کے مطابق کام تو کرتی ہیں لیکن وہ ڈرامے پر پہلے کی طرح توجہ نہیں دے رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے