15 Jun 2024
(لاہور نیوز) عید قرباں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے شہر لاہور میں مقیم پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگر کاموں کیلئے لاہور آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔
اب عید الاضحیٰ میں 2 روز باقی رہ گئے ہیں اور پردیسی آبائی شہروں کی جانب لوٹ رہے ہیں، پردیسیوں کی واپسی کے باعث لاری اڈہ، سکیم موڑ سمیت دیگر بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب عید پر پردیسیوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے عید سپیشل ٹرینوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے، ریلوے انتظامیہ کے جاری کردہ شیڈول کےمطابق عید پر 4 سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔